جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

عازمین حج کو رقوم کی واپسی کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کو رقوم کی واپسی کے سلسلے کا آج سے آغاز کردیا گیا ہے، حج واجبات کی واپسی ملک بھر کے نامزد بینکوں سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے حتمی اعلان کیا گیا تھا کہ رواں سال محدود پیمانے پر صرف مقامیوں کو حج کی اجازت ہوگی جس کے بعد تمام رجسٹرڈ حج امیدواروں کو رقوم واپس کی جارہی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جارہی ہے، واجبات کی نقد واپسی کے لیے درخواست گزار کا بینک آنا ضروری ہے۔

حج 2020: کامیاب عازمین کو رقوم کی واپسی کب سے شروع ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

حالیہ بیان میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلےکا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ فیصلہ شریعت کےحکم اور موجودہ حالات کےعین مطابق ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی وزیرحج نے اعلان سے پہلے اعتماد میں لیا جس کے شکر گزار ہیں، حجاج کرام کو کرونا سے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں