تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

محدود حج کے بعد عازمین کو رقوم کی واپسی، حکومت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان نے کورونا وبا کے باعث محدود پیمانے پر حج سے متعلق سعودی عرب کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلےکا خیر مقدم کرتےہیں، یہ فیصلہ شریعت کےحکم اورموجودہ حالات کےعین مطابق ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی وزیرحج نےاعلان سےپہلےاعتمادمیں لیا جس کے شکر گزار ہیں، حجاج کرام کو کورونا سے بچانےکیلئےایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں‌ مقیم افراد کو محدود پیمانے پر حج کی اجازت دینے کا اعلان

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں جاری وبا کی روک تھام کیلئےسعودی فیصلےکی تائید کرتے ہیں، سعودی حکومت نےہمیشہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا، حجاج کرام کی بہبود کیلئے خادم حرمین شریفین کےاقدامات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ وزارتِ مذہبی امورنےپاکستانی حجاجِ کرام کو رقوم واپسی کافیصلہ کرلیا ہے، ضروری امور طےکر کےحجاج کوبذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جائےگی، پاکستانی حجاج کو رقوم کی واپسی کیلئےطریقہ کار کا اعلان جلد کیاجائےگا۔

Comments

- Advertisement -