بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سموسہ ڈیلیور نہ کرنے پر دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرخ نگر میں مٹھائی کی دکان کے مالک کو چار افراد نے گولیاں مار کر صرف اس لیے موت کے گھاٹ اتار دیا کہ اس نے سموسہ ڈیلیور کرنے سے انکار کیا تھا۔

انڈین میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول 27 سالہ راجیش سینی کو دو گولیاں لگیں اور موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انہوں نے چار ملزمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کر لی، اسماعیل پور کا رہنے والا ملزم پنکج اور اس کے تین ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باپ بیٹی سموسے کیساتھ چھپکلی بھی کھا گئے

ایف آئی آر کے مطابق پنکج پیر کی شام راجیش سینی کی دکان پر گیا اور اسے قریب ہی ایک دوست کے دفتر میں سموسہ ڈیلیور کرنے کو کہا۔ جب مقتول نے بتایا کہ وہ ڈیلیوری سروس نہیں چلاتا تو جھگڑا ہوگیا اور ملزم اس کو سنگین نتائج کی دھمکی دے کر چلا گیا۔

پنکج منگل کی دوپہر تین ساتھیوں کے ساتھ دکان پر واپس آیا اور راجیش سینی پر گولیاں چلا دیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے تین سے چار گولیاں چلائیں، ہم نے پنکج سمیت راجیش سینی کے بھائی کی طرف سے ان کی شکایت میں نامزد چاروں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، متعدد پولیس ٹیمیں ملزمان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مار رہی ہیں جنہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

قتل کی واردات اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجروں نے احتجاجاً دکانیں بند کر دیں۔ انہوں نے فرخ نگر اور جھجر روڈ کو بلاک کر دیا، پولیس کو تین گھنٹے تک ٹریفک کو بائی پاس کی طرف موڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں