ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

پشاور : شادی کرانے سے انکار پر بیٹیوں نے باپ کو قتل کردیا، دونوں بہنیں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: دوبہنوں نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنے والد کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے لڑمہ میں خزانہ تھانے کی حدود میں 6 دن قبل دو بہنوں نے اپنے والد کو محض اس بات پر فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا کہ وہ ان کی پسند کی شادی میں رکاوٹ تھا۔

مقتول مشتاق کی عمر 55 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، بڑی بیٹی منیر نام کے شادی شدہ شخص سےشادی کرنا چاہتی تھی، انکار پر چھوٹی بہن کے ذریعے باپ کو قتل کروادیا۔

مقتول مشتاق احمد کے بیٹے عبد اللہ نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کے والد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ شاید یہ خود کشی نہیں ہے بلکہ قتل ہے، پولیس نے مزید تفتیش کی گئی اور مقتول کی دو بیٹیوں خاتمن اور صابیہ کے بیانات قلمبند کیے گئے تو اس سے یہ بات سامنے آئی کہ مشتاق احمد نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا اور بعد میں ان کی دونوں بیٹیوں نے اس قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول مشتاق آٹو رکشہ چلا کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے رہے، مقتول کی 22 سالہ بیٹی اور ملزمہ صابیہ پہلے سے شادی شدہ ایک شخص سے شادی کی خواہش مند تھی لیکن ان کے والد نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ملزمہ کی دوسری بہن 18 سالہ خاتمن جس نے پولیس کے مطابق اپنے والد پر گولی چلائی اور وہ اس کیس میں گرفتار بھی ہے، اپنی بہن کی حمایتی تھی اور اکثر اوقات اس شخص سے فون پر باتیں بھی کیا کرتی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں