تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

لندن: مسجد کے قریب چیچن باشندے کو بیش قیمت گھڑی کےلیے قتل کیا گیا، پولیس

لندن : برطانوی پولیس نے مسجد کے قریب قتل کا معمہ حل کردیا، چیچن باشندے کو بیش قیمت گھڑی کےلیے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ جمعرات مسجد کے قریب چاقو زنی کی واردات کے دوران 25 سالہ ظہیر نامی جوان کے قتل کا معمہ کا میٹروپولیٹین پولیس نے حل کردیا۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ گذشتہ جمعرات کو لندن کی ایک مسجد میں ایک شخص کی ہلاکت میں دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں ملا تاہم اس واقعے کی وجہ ایک بیش قیمت گھڑی معلوم ہوتی ہے جس کی مالیت 60 ہزار پاؤنڈ۔

برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ لندن میں واقع مسجد ریجنٹ پارک میں جس شخص کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو کیا تھا اس کی شناخت ظہیر وزییٹر کے نام سے ہوئی تھی جس کا تعلق چیچینا سے تھا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ 25 سالہ چیچین باشندے ظہیر پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ طبی امداد فراہم کرنے والے عملے اور پولیس نے زخمی جوان کو بچانے کی پوری کوشش کی مگر بہت زیادہ خون بہہ جانے کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

میٹرو پولیٹن پولیس کی ویب سائیٹ پر چاق زنی کے اس واقعے سے متعلق 104 الفاظ پر مشتمل ایک رپورٹ بھی شائع کیی گئی تھی۔

پولیس نے لندن کی مرکزی مسجد کو جمعرات کے روز اس وقت بند کریا تھا جب دو چیچین باشندے پر حملہ کرنے والے افراد مسجد میں جاگھسے تھے اور بیت الخلاء میں کپڑے تبدیل کرنے کے بعد ویاں سے بھی فرار ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میٹرولیٹن پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں : برطانیہ: ایک دن میں چاقو زنی کی متعدد وارداتیں، 5 افراد زخمی

یاد رہے کہ آج  شمالی لندن میں یکے بعد دیگر چاقو کے حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جس سے شہریوں میں خوف واہراس پایا جاتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس کو راہگیروں پر عقب سے حملہ کرنے والے شخص کی تلاش ہے، پولیس نے شہریوں کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 45 سالہ خاتون بھی شامل ہے جس کی حالت تشویشناک ہے، حملہ آور ایک ہی ہے جبکہ تمام حملے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Comments

- Advertisement -