جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد نے جعلی سیلز ٹیکس کا بڑا اسکینڈل پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد نے جعلی سیلز ٹیکس کا بڑا اسکینڈل پکڑلیا، ملزمہ ثنا اسلم اور کاٹن کلپس نامی کمپنی نے جعلی سیلز اربوں روپے کی ٹیکس انوائسز جمع کرائیں۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹیکس افس ان لینڈ ریونیو حیدر آباد زون نے جعلی سیلز ٹیکس کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا، ملزمان نے اربوں روپے کی جعلی سیلز ٹیکس انوائسز جمع کرائیں۔

ایف بی آر نے بتایا کہ جعلی سیلز ٹیکس انوائس سے قومی خزانےکو دو ارب اکیاسی کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس گوشواروں میں خریداریوں کی انکوائری کے دوران فراڈ کا انکشاف ہوا، ملزمہ ثنا اسلم اور کاٹن کلپس نامی کمپنی نے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز جمع کرائیں۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ کمپنی مالک ثنا اور دیگر ملزمان غیرقانونی ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں ملوث ہیں تاہم ملزمان کے خلاف سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں