منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر اعتراض عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق آج (ہفتہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانےکا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آج اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے۔ یہ اعتراض کچھ دستاویزات کم ہونے کے باعث کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم رجسٹرار آفس اعتراضات دور کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں