منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

60 ہزار اسکالر شپس، نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ، کیسے اپلائی کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کامیاب جوان اسکلز فار آل پروگرام کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئیں، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا نوجوانوں کیلئے مفت ہائی ٹیک کورسز کے منصوبے کے تحت کامیاب جوان اسکلز فار آل پروگرام کے تیسرے بیچ کا آغاز کردیا گیا اور 60 ہزار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن اوپن کر دی گئیں۔

اس حوالے سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ہائی ٹیک کورسز اور ٹیکنیکل تربیت کی فراہمی کا تیسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے ، ایک ہزاراعلٰی تعلیمی اداروں میں 6ہزاراسکلز اسکالرشپ مختص ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 16 جنوری سے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 جنوری 2022 ہے، رجسٹریشن کے لیے کامیاب جوان کی ویب سائٹ وزٹ کی جاسکتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورسز کےپہلے2مرحلوں میں شاندار کامیابیاں دیکھنے کوملی ہیں، نوجوانوں ہزاروں ڈالرزکماکرملکی زر مبادلےمیں اضافہ کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں