جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

پی ایس ایل 10 کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا۔

ایچ بی ایل پی ایس  ایل پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے جس کی پلیئرز کیٹگری کی تجدید کا اعلان 17 دسمبر کو کیا جائے گا۔

پی ایس ایل آئندہ سال 8 اپریل سے 19 مئی 2025 کےدرمیان شیڈول ہے۔

- Advertisement -

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایسا برانڈ ہے جس پر ہم سب کوفخر ہے پی ایس ایل کا تاریخی 10واں سیزن سب کے لیے مزید جوش و خروش پیدا کرے گا۔

پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے ڈرافٹ کے پرومو میں پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11.1 لکھا ہوا ہے۔ پرومو کے مطابق پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں