اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا، رجسٹریشن کےذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات حاصل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا، ابتدائی طورپر7 اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔
رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا، رجسٹریشن کے ذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات، گھرکاسائزہ کیاہوگا؟ تفصیلات کے بعد پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فیصلہ کرے گی۔
خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئےاہل ہوگا
خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئے اہل ہوگا، درخواست گزار کی مرضی کے مطابق منتخب شخص سے ماہانہ قسط لی جائےگی۔
ماہانہ قسط کیلئے3 پلان درخواست گزارکو پیش کیے جائیں گے، 5 سے 10ہزار، 10 سے 15ہزار، 15 سے 20ہزار ماہانہ کا پلان دیا جائے گا۔
رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
رجسٹریشن فارم پر کلک کر کے فارم حاصل کریں
گذشتہ روز نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ’نیا پاکستان ہاؤسنگ‘ پروگرام کا رجسٹریشن فارم جاری کیا تھا ، جو خواہش مند شہری 12 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام دفاتر میں 250 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔
وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔