تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

سعودی عرب کے باہر کوروناویکسین لگوانے والوں کیلئے اندراج کا طریقہ کار جاری

ریاض: وہ شہری جنہوں نے سعودی عرب سے باہر کوروناویکسین لگوائی ہے ان کے لیے ویکسین کے اندراج کا طریقہ کار جاری کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون مملکت کوروناویکسین لگوانے والے سعودی صحت سسٹم اور توکلنا ایپ پر ویکسینیشن کا اندراج کراسکتے ہیں۔ سعودی وزارت صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ‘ویکسین اندراج’ کا لنک جاری کیا جس کے تحت شہری ویکسینیشن کی معلومات سعودی نیٹ ورک پر منتقل کرسکتے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ لنک کے ذریعے معلومات کا آسانی سے اندراج کرایا کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے مطلوبہ معلومات کا درست ہونا لازمی ہے بصورت دیگر درخواست مسترد ہوسکتی ہے۔

سعودی عرب کے باہر ویکسین لگوانے والے مملکت کے صحت سسٹم پر ویکسین کا اندراج کرانا چاہتے ہیں تو ان کے پاس قومی شناختی دستاویز یا اقامہ کارڈ سمیت دیگر مطلوبہ دستاویزات پی ڈی ایف شکل میں ہونا چاہیے۔

ملکی وزارت صحت نے واضح کیا کہ نجی معلومات کا اندراج عربی، انگریزی یا فرنسیسی زبان میں قابل قبول ہوگی، سرٹیفکیٹ میں ویکسین کا نام اور تاریخ کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔ درخواست گزار کو پاسپورٹ اور ویکسین سرٹیفکیٹ کی فوٹو کاپی بھی ارسال کرنا پڑے گی۔

بعد ازاں 5 دن کے اندر ہی متعلقہ ادارہ جانچ پڑتال کے بعد ویکسین کا اندراج کردے گا۔ خیال رہے کہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین میں فایزر بیونتک، موڈرنا، آکسفورڈ ایسٹرازینکا اور جانسن شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -