بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

کن اسکولز کی رجسٹریشن کی تجدید نہیں کی جائے گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے اپنے حکم نامے میں اسکول کی بسوں سے متعلق پالیسی نہ بنانے والے اسکولز کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک سے متعلق سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں اسکول بسوں سے متعلق پالیسی نہ بنانے والے اسکولز کی رجسٹریشن کی تجدید نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا عدالتی احکامات کے باوجود بسوں سے متعلق پالیسی پرعمل نہیں کیا جارہا۔

جسٹس شاہد کریم نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے کینال روڑ پر انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی تحقیقات کرے تو حقائق کا پتہ چلےگا۔

- Advertisement -

ایل ڈی اے انکوائری کے لیے آفیسر کو ذمہ داری دے، ناقض کوالٹی کا میٹریل استعمال ہونے کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے، عدالت نے انڈر پاسز کی انکوائری رپورٹ آئندہ سماعت پرطلب کرلی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ قصورمیں ٹینریز ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو کی پاسداری نہیں ہورہی، ڈپٹی کمشنر قصور ایم او یو پرعملدرآمد نہیں کرا سکے۔

عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ محکمہ ماحولیات خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں