سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز یا قومی بچت نے نومبر کے اوائل میں ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی کی تھی۔
حکومت نے عوام کی ماہانہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 1993 میں پانچ سال کی میچورٹی مدت کے ساتھ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس کا آغاز کیا۔
سرٹیفکیٹ 50 ہزار، ایک لاکھ، پانچ لاکھ، دس لاکھ، پچاس لاکھ، ایک کروڑ روپے مالیت کے دستیاب ہیں۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع ماہانہ بنیادوں پر سرمایہ کاروں کو اجرا کی تاریخ کے مطابق ادا کیا جاتا ہے، اس پر منافع کی شرح 12.10 فیصد مقرر کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 12.72 فیصد تھی۔
ایک لاکھ کی سرمایہ کاری پر عوام کو منافع 1010 روپے ماہانہ ادا کیا جاتا ہے جس کی رقم اس سے قبل 1060 روپے مقرر تھی۔
واضح رہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری زکوٰۃ کی کٹوتی سے مستثنیٰ ہے۔