اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کتاب میں شرمناک الزامات : مختلف شخصیات نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد / لندن : عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب میں جھوٹے اور شرم ناک الزمات پر زلفی بخاری ، اعجازالرحمن ،وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ نے قانونی نوٹس بھجوا دیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان الزامات پر سخت دفعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب کا شائع ہونے سے قبل ہی پنڈورا باکس کھل گیا، ریحام نے اپنی کتاب میں مختلف شخصیات پر متنازع الزمات لگائے جن لوگوں کی کرداری کشی کی گئی ہے انہوں نے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا، ان کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی کتاب جھوٹ اور گھٹیا الزام کا مجموعہ ہے، مذکورہ نوٹس زلفی بخاری، اعجاز الرحمن، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ نے مشترکہ طور پر بھیجا ہے۔

- Advertisement -

یہ نوٹس لندن کی قانونی فرم کے ذریعے ریحام خان کے لندن کے ایڈریس پر اور ای میل کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چھ سو صفحات پرمشتمل کتاب کا مسودہ ذرائع نے موکلین تک پہنچایا۔ کتاب میں شامل مواد جھوٹا ہے۔

قانونی نوٹس کی  تفصیلات

ریحام خان اپنی کتاب میں لگائے گئے عمران خان ،زلفی بخاری ،وسیم اکرم کے خلاف گھٹیا الزامات کا ثبوت دیں، نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ریحام خان تحریری وضاحت دیں کہ کتاب کے مسودے میں شامل گھٹیا الزمات غلط ہیں اور مصنفہ ضمانت دیں کہ وہ اپنی کتاب سے گھٹیا الزامات نکال دیں گی۔

ریحام یہ بھی بتائیں کہ کتاب کے مسودے میں شامل جھوٹے الزمات کے نقصانات کا ازالہ کیسے کریں گی؟ ریحام خان کو قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ چودہ جون دو ہزار اٹھارہ تک قانونی نوٹس پر عمل کریں اورکتاب سے جھوٹے الزمات نکال دیں اگر ایسا نہ ہوا تو ہتک عزت کے دعوے کے لیے تیار رہیں۔

قانونی نوٹس کے مطابق کتاب میں وسیم اکرم اور ان کی مرحوم اہلیہ کے خلاف گھٹیا کہانی لکھی گئی ہے۔ کتاب میں زلفی بخاری پرعمران خان کیلئے ناجائز کام کرنے کا الزام لگایا گیا، زلفی بخاری پر ایک خاتون کا اسقاط حمل کرانے کا الزام بھی لگایا گیا۔

ریحام نے پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دیا، اپنے سابقہ شوہر اعجاز رحمان پرتشدد کےالزامات جھوٹے الزامات لگائے گئے، ریحام نے اعجاز رحمان کو گھٹیا، ظالم آدمی کے طور پر پیش کیا جوغلط ہے، سابق شوہر پر لگائےگئے الزامات میں واضح تضادات موجود ہیں۔

کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا ہے مصنفہ  نے انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا جھوٹا اور شرمناک  الزام بھی لگایا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں