ہری پور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سیاست میں میدان میں اننگز کھیلنے کیلئے کمر کس لی۔ ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کے ساتھ مخالف امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ چھینے گئے وہ ہر اس جگہ جائیں گی جہاں لوگ تکلیف میں ہوں گے ۔اس سے قبل ریحام خان نے خواتین کنونشن میں عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے کپتان کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے پر زور دیا۔
عمران خان کے بعد اب ریحام خان بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی موقع پر اپنے رہنماؤں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ قومی بھابھی ہیں اور لوگوں کا درد بنی گالہ تک پہنچائیں گی۔