اداکارہ رحما زمان نے بتایا ہے کہ انہوں نے کس کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ رحما زمان نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
رحما زمان نے کہا کہ میں انجیئنئرنگ کررہی تھی اور اسپورٹس میں بھی اچھی تھی اس لیے ہائی جمپ کو منتخب کیا، میرے والد نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے بس وہ کرتے کرتے نیشنل چیمپئن بن گئی جب انٹرنیشنل کھیل کر پاکستان آئی تو مارننگ شوز میں بلایا گیا تھا پھر وہاں سے ماڈلنگ اور اداکاری شروع ہوگئی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے انڈر 25 کا گیارہ سال کا ریکارڈ توڑا تھا اور 12 سال بعد کوئی خاتون ایتھلیٹ ہائی جمپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے تائیوان گئی تھی اس میں میری پوزیشن 18 آئی تھی۔
واضح رہے کہ رحما زمان نے آخری بار ڈرامہ سیریل ’تم بن کیسے جئیں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ شمشاد، حماد شعیب، جنید نیازی ودیگر شامل تھے۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ثاقب ظفر خان نے انجام دیے ہیں جبکہ ایڈیسن ادریس مسیح نے اس کی کہانی لکھی تھی۔