اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ٹرین کو حادثہ، ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت کئی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سے ڈمپر ٹکرانے سے ٹرین ڈرائیور سمیت دیگر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ 93 پھاٹک کے قریب ڈمپر ٹرین کی زد میں آگیا۔ حادثے میں رحمان بابا ایکسپریس کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق زخمی ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ انجن کیبن میں پھنس گئے جب کہ حادثے میں ڈمپر ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے میں زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار رحمان بابا ایکسپریس کراچی جارہی تھی۔ حادثہ گوجرہ اور فیصل آباد کے درمیان پکا انا کے قریب پیش آیا۔ جائےحادثہ پر ریلوے پھاٹک موجود نہیں۔

ٹرین حادثے کے بعد فیصل آباد سے کراچی  ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں