جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

رحمان ملک کا مشاہد اللہ کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میری یا بے نظیر بھٹو کی پوری دنیا میں کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

اطلاعات کے مطابق رحمن ملک نے اپنے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس ارسال کیا جائے۔

رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ نے میرا اور میری شہید لیڈر بے نظیر بھٹو کا نام پاناما پیپرز میں آنے کا جھوٹا الزا م عائد کیا، مشاہد اللہ کا یہ الزام سراسرجھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ مشاہد اللہ پاناما پیپرز کی فہرست دوبارہ چیک کرلیں میری یا بے نظیر بھٹو کی پوری دنیا میں کوئی آف شورکمپنی نہیں، اپنے وکیل کو مشاہد اللہ کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں