جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، رحمان ملک

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ابھی تک نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آئی کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد عمران خا ن اسمبلی سے باہر کیوں گئے۔ اس معاملے پرانہوں نے بہت زیادہ سخت بیانات دے رکھے ہیں اور انہیں اسمبلی میں بھی بولنا چاہئے تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کی تقریرکے رد عمل میں اسمبلی کے فلور پر تھوڑا اور بولنا تھا۔

وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اب تک وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ایک پیج پر ہیں۔

مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفی مانگ لیا

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مستقبل پارلیمینٹ کےساتھ وابستہ ہے، ہم نے معاملات کو سلجھانا ہے، الجھانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا حل پارلیمنٹ میں ہے، حکومت اور اپوزیشن مل کر مسئلے کا حل نکالیں اور اگرپارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کرنا تو اس کو تالہ لگا دیں۔

ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہ کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور وہ مجبوری کے تحت ملک سے باہر ہیں اور بہت جلد پاکستان جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کا ابھی تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی کی دو رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کا سربراہ رحمان ملک کو مقرر کیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں