کورونا میں مبتلا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں اور انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔
- Advertisement -
رحمان ملک میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہیں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔ ڈاکٹرز نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے ہیں اور میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے۔