بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ٹرین سروس بحال کرنے اور شاپنگ سینٹرز کھولنے کی تجویز مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی15ٹرینیں بحال کرنے تجویز مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر سے قبل 10 مئی سے جزوی ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق وزارت ریلوے کی تجویز کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں صوبوں کی جانب سے مخالفت کے بعد مسترد کر دیا گیا تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت کل ہونے والے این سی سی اجلاس میں کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبوں نے پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحالی کرنے کی تجویزکی بھی مخالفت کی، پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بحالی کاحتمی فیصلہ بھی این سی سی کرےگی۔

این سی او سی اجلاس میں عیدخریداری سے متعلق دکانیں کھولنے کی تجویز زیر غور آئی، تعمیراتی شعبے سے منسلک دکانیں کھولنے کی تجویزدی گئی۔

وفاق کی جانب سے دی گئی اس تجویز میں کہا گیا کہ فجرسے شام 5بجے تک تعمیراتی شعبے سے منسلک دکانیں کھولنے کی اجازت ہو، صوبےچاہیں تو دکانیں کھولنےکاوقت بڑھاسکتےہیں۔

اجلاس میں چاروں صوبوں نےافطاری کے بعد دکانیں کھولنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی، ملک میں دکانیں کھولنےکی اجازت پیر تا جمعہ ہو۔

اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ ملک میں ہفتےاور اتوار کو لاک ڈاؤن برقرار رہے تاہم این سی او سی کی تمام تجاویز پر حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں