تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چین: اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ، امریکا سے تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے ملک کی اقتصادی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد امریکا سے تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں جس کے پیش نظر چینی حکام نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خوشگوار بنانے کے لیے اپنی تجارتی پالیسیوں میں اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ایشیا کے سالانہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے مزید آسان پالیسیاں متعارف کرائے گا اور گاڑیوں کی درآمد پر عائد ٹیکس میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مزید منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے لیے بہتر اور آسان شرائط جیسی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔

چین اور امریکا کے تعلقات میں بہتری

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے ایک ایسا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں دنیا بھر سے ممالک چین کی سرمایہ کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں، دوسری جانب املاک دانش سے متعلقہ حقوق کا بھی مزید خیال رکھا جائے گا۔

چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ گاڑیوں کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اضافی ملکیتی حقوق کی فراہمی کے لیے جلد قوانین میں تبدیلیاں لائیں گے، چین میں ملکیتی کاروباری اداروں میں ہمیں غیر منصفانہ قوانین کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کا فوری حل نکالا جائے گا۔

ٹرمپ نے چینی اشیاء پر60ارب ڈالرکے محصولات عائد کردیئے

خیال رہے کہ چینی صدر کی جانب سے مذکورہ فیصلے امریکا کے ساتھ تجارتی محاذ آرائی کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، البتہ چینی صدر نے یہ نہیں بتایا کہ ان فیصلوں پر کب عمل در آمد کیا جائے گا، نہ ہی کسی حکومتی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -