نیویارک : امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات 7 دہائیوں پرمحیط ہیں اور پاکستان امریکہ سے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تعلقات کا خواہاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جارجیاٹک یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کے لیے پاک امریکہ تعاون اہمیت کا حامل ہے۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات 7 دہائیوں پرمحیط ہیں اور پاکستان امریکہ سے باہمی مفاد پرمبنی وسیع تعلقات کا خواہاں ہے۔
پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا پاک چین اقتصادری راہداری پر کہنا تھا کہ یہ علاقائی منصوبہ ہے جس سے خطے کے عوام کو اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔
افغانستان کےمسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں‘ اعزازچوہدری
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 نومبر کو امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یقین ہے کہ مسئلہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان کے مسئلے کا واحد حل پرامن مذاکرات ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔