نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وبا کے دوران ہفتے میں ایک روز کی لازمی بندش ختم کر دی۔
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کےکم پھیلاؤ اور ویکسی نیشن مہم کےتناظر میں ایک دن کی لازمی بندش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ان ڈور شادی میں شرکا کی تعداد200 سے بڑھا کر 300کر دی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈورشادیوں میں 400 کے بجائے 500 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
- Advertisement -
سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئےکھول دیا گیا ہے۔ نئے ایس او پیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اور 28 اکتوبر کو این سی اوسی اجلاس میں موجودہ ایس او پیز پر نظرثانی کی جائےگی۔
این سی او سی نے اپیل کی ہے کہ عوام ویکسی نیشن کے عمل کو قومی فریضے کے طور پر اپنائے۔