ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘کروڑوں لوگوں کو آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت دیں گے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لیے کسان کارڈ لا رہے ہیں، 13 کروڑ لوگوں کو آٹا، دال اور گھی پر30فیصد رعایت دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے انہیں وقت سے پہلے پیسے دیں گے، وزیراعظم عمران خان آپ کو ہیلتھ کارڈ بھی دینے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی جیب میں10لاکھ ہوگا جہاں سے مرضی علاج کرائے، اگلے سال مارچ سے قبل ہیلتھ کارڈآپ کی جیب میں ہوگا۔

دوسری جانب عمران خان بھی یہ عزم ظاہر کرچکے ہیں کہ ہماری کوشش ہے چھوٹے کسانوں کی کیسے مدد کریں، بڑے کسانوں کی نسبت چھوٹے کسانوں کو چیزیں مہنگی ملتی ہیں، جب کسان فصل بیچنے جاتا ہے تو اسے سستی بیچنا پڑتی ہے۔ کسان محنت کر کے گنا شوگر مل کے پاس لے کر جاتا تھا لائن میں کھڑا ہوتا تھا۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملے، کسانوں کو پوری قیمت ملی تو اس کی پیداوار بڑھنا شروع ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں