اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

سیلاب زدہ علاقوں می پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اوتھل میں 4 دیہات سے 2300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں می پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اوتھل میں 4 دیہات سے 2300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جہاں متاثرین کو خیمے اور کھانے کی فراہمی کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے 29 اضلاع بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں لسبیلہ، کیچ، کوئٹہ، سبی، خضدار اور کوہلو سمیت دیگر متاثر ہوئے ہیں۔ بارش اور سیلاب سے 3953 مقامات کو نقصان پہنچا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں 5 خصوصی میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کی ڈی واٹرنگ ٹیموں نے گوادر سے پانی نکالنے کا کام مکمل کر لیا ہے اور کوسٹل ہائی وے کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ این 25 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے جب کہ پی ٹی اے کی مدد کے ساتھ لسبیلہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مواصلات کا نظام بھی بحال کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جھل مگسی سے 200 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ 4 آرمی ہیلی کاپٹر متاثرین میں خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔ جھل مگسی میں پانی کی سطح کم ہوچکی ہے اور شاہراہ کھول دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں