جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ریلیف پیکج: رمضان میں گھی، تیل اور چینی کی قیمتیں کیا ہوں گی؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جس کے بعد اشیاخوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرلیا گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز نے اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کا کہنا ہے کہ خصوصی پیکج کے تحت رمضان میں 19 اشیاخوردونوش پر سبسڈی دی جائے گی، رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آٹا، چینی، دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے میں دستیاب ہے۔ چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی۔

- Advertisement -

رمضان ریلیف پیکج کا آغاز جلد ہوگا: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن

عمر لودھی نے کہا کہ مشروبات پر 15 فیصد سبسڈی دی جائے گی، بیسن پر 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی، کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فیصد سبسڈی دی جائے گی، چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی رابط کمیٹی نے ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں