اشتہار

مہنگائی میں عوام کو ریلیف، بجلی سستی ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی کے طوفان میں عوام کو کچھ ریلیف مل گیا۔ بجلی 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 32 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

بجلی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی۔ سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 20 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

- Advertisement -

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق صرف فروری 2023 کے بلوں پر ہو گاجب کہ کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں