پیر, جولائی 1, 2024
اشتہار

بجلی صارفین کو ریلیف IMF کی اجازت سے مشروط

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین کو ریلیف آئی ایم ایف کی اجازت سے مشروط کر دیا۔ آئی ایم ایف کی رضامندی سے ہی صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بجلی بلوں میں ریلیف کے لیے نگراں وزیرخزانہ آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے رہی ہیں اس سلسلے میں نگراں وزیرخزانہ شمشاداختر کی آئی ایم ایف سےبات جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ فیصلے ہیں جن پر عملدرآمد کیلئے آئی ایم ایف کو آن بورڈ لینا ضروری ہے چند گھنٹے میں آئی ایم ایف کو آن بورڈ لےکر بجلی بلز سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں کوئی ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وفاقی کابینہ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ بجلی صارفین کو ریلیف فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے، بجلی بلوں پر ریلیف کے لیے آئی ایم ایف سے بات کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں