جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف، سہولت پیکج کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیا جس میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاورڈویژن کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف میں ریلیف ملے گا۔ اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

پیکج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر سے فروری کے لیے ہو گا۔ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کےلیے ہو گا۔

- Advertisement -

پیکج کا اطلاق ریفرنس بینچ مارک کے استعمال سے اوپر 25 فیصد یونٹس تک پر ہو گا۔ گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملےگا۔

کمرشل صارفین کو 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف دیا جائے گا۔ صنعتی صارفین کو 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملےگا۔

وزیراعظم نے بجلی صارفین کیلئے پیکج کا اعلان

اسلام آباد میں منعقدہ یومِ اقبال کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سردیوں کے 3ماہ بجلی کے نرخ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دسمبر، جنوری اور فروری میں بجلی کے نرخ میں خاطرخواہ کمی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین پر ہو گا گھریلو صارفین کیلئے اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ فلیٹ ریٹ ہو گا، بجلی صارفین کو 34 سے 47 فیصد تک بچت ہوگی، کمرشل صارفین کو 22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف دیا جائےگا، صنعتی صارفین کو15روپے5پیسےتک فی یونٹ ریلیف دیا جائےگا۔
ان کا کہناتھا کہ بجلی سہولت پیکج سے صنعتوں کا پہیہ چلے گا اور روزگار ملے گا بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتی اورمعاشی سرمیاں تیزہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں