ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عمران خان کیخلاف مذہب کارڈ، مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف طلب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مذہب کارڈ استعمال کرنےکے کیس میں پولیس نےمریم اورنگزیب اور جاویدلطیف کو طلبی کا ایک اور نوٹس بھیج دیا۔

انویسٹی گیشن انچارج نواب ٹاؤن نوید اعوان نےنوٹس جاری کیا ہے۔ نےمریم اورنگزیب اور جاویدلطیف کو 15 نومبر دن2 بجے تھانہ نواب ٹاؤن میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مقدمہ انسداددہشت گردی کی دفعہ کےتحت تھانہ گرین ٹاؤن میں درج ہے۔ مقدمہ عمران خان کیخلاف اشتعال دلانےکےالزام کےتحت درج کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

مقدمہ میں مریم اورنگزیب،جاویدلطیف، ایم ڈی اور پروڈیوسر پی ٹی وی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ تمام ملزمان کو کوریئر کےذریعے نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں