ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ کرم واقعے پرجرگے کی جانب سے فیصلہ کرلیا گیا، مذہبی جماعت احتجاج ختم کرے۔
کرم واقعے پر کراچی میں گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کرلیا، اب کراچی میں احتجاج ختم کرنا چاہیے، مذہبی جماعت کی قیادت اور علما سے عام شہری کی حیثیت سے اپیل کررہے ہیں۔
- Advertisement -
انھوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، کراچی کے شہری راستے بند ہونے پر شدید پریشان ہیں۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ شعیہ علما سے اپیل ہے کراچی میں احتجاج ختم کرانے میں کردار ادا کریں، کراچی میں احتجاج کے باعث زندگی درہم برہم ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج جاری رکھنا ہے گراؤنڈز یا پریس کلب کے باہر سہولتیں دینے کو تیار ہیں۔