تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج، ٹریفک جام، شہری رُل گئے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانگی معطل ہوگئی، شہری منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے لگے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ٹاور سے گورنر ہاؤس جانے والی سڑک احتجاج کے باعث بند کردی گئی، ملیر، ڈرگ روڈ، شارع فیصل پر بھی احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

اورنگی ٹاؤن، بلدیہ اور اطراف کے علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے جس کے باعث شہری ٹریفک میں پھنس کر رہ گئے۔

نمائش، ایئرپورٹ، اسٹار گیٹ، صدر گارڈن، گرو مندر اور اطراف میں بھی ٹریفک جام ہے جس کے باعث آفس سے گھروں کو لوٹنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد، تین ہٹی، جمشید روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -