لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نےانسداد کورونا اور انسداد پولیو پر علمائے کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کے لیے علماء کا مؤثر کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علمائے کرام نے ہمیشہ قومی معاملات پرفعال کردار ادا کیا ہے،کرونا وباکے دوران علمائے کرام کا تعاون لائق تحسین ہے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ علماء نے معاشرتی، سماجی اور اخلاقی اقدار کے تحفظ پر بھرپور کردار ادا کیا،علماء کا مؤثر کردار اس موذی مرض کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیےسب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
دوسری جانب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔
اس سے قبل رواں سال 8 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی بھی درخواست کی تھی۔