اشتہار

اسلاموفوبیا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران‌ خان کی غیرمعمولی خدمات کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مذہبی اسکالرز نے اسلاموفوبیا کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران‌ خان کی غیرمعمولی خدمات کو سراہا ، عمران خان نے کہا قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی علمی اور مذہبی شخصیات کا عمران خان سے روابط کا سلسلہ جاری ہے ، تنظیم اسلامی پاکستان کے مرکزی ذمہ داران پر مشتمل وفد بنی گالہ پہنچا ، شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہربی وفد میں شامل تھے۔

وفد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورسینئر مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی ملاقات میں موجود تھے۔

- Advertisement -

ملاقات میں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر عمران خان نے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے زعما کا خیر مقدم کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوم کوغلام بنانےکی منصوبہ بندی جاری ہے، قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثےسےجداکرنے کی کوششیں کی گئیں، بانیان کے سامنے ایسی مملکت تھی جہاں اسلامی اصول لاگوہوسکیں۔

تہذیب مغرب سے متاثر اشرافیہ نےقوم کوغلامی میں جکڑا، قوم سیاسی،معاشی اورمعاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے اور وہ قوم ابھررہی ہے جو آزاد مملکت قائم کرنےوالے آبا کی یادتازہ کرے گی۔

عمران خان نے دینی و مذہبی شخصیات و جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

ملاقات میں ریاستِ مدینہ کے تصور اور پاکستان میں اس کے اصولوں کے احیاپرگفتگو کی گئی ، وفد نے توہین رسالت ﷺکے انسداد پر عمران خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش گیا۔

علما نے اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری پر بھی عمران خان کی کاوشوں اور 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منائے جانے کی بھی تعریف کرتے ہوئے رحمت ا للعالمین ﷺاتھارٹی کا قیام بھی قابل تعریف کارنامہ قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں