ماہرین آثار قدیمہ نے تقریباً 500 سال قبل ترک کی گئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے گمشدہ کالج کی باقیات دریافت کرلیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 1435 میں قائم ہونے والا سینٹ میریز کالج بشمکل 100 سال تک قائم رہا، اس کالج کو آگسٹینین کینن کے مطالعے کے مرکز کے طورپر بنایا گیا تھا۔
لیکن التوا کی وجہ سے تعمیر میں مشکلات آئیں بالآخر 1520 کی دہائی میں ہینری ہشتم کے چیف مشیر کارڈِنل وولسے نے مداخلت کی۔
جس کے بعد کام تیزی سے بڑھا لیکن پھرعمارت ٹوٹ پھوٹ گئی اور جلد ہی 1536 سے 1541 کے درمیان ہینری ہشتم کے گرجوں اور خانقاہوں کو بند کرانے کے حکم کے نتیجے میں زبوں حالی کا شکار ہوگئی۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ انتہائی بڑی عمارت کی ایک دیوار کو سہارا دینے کے لیے چونے کی بڑی بنیاد موجود ہے۔
یہ ان کئی کیتھولک مذہبی فیسلیٹیز میں سے ایک ہے جن کو 1530 کی دہائی میں ہینری ہشتم کے خانقاہوں کے بند کرنے کے درمیان لُوٹا یا تباہ کیا گیا۔
ٹیوڈور کی بادشاہت میں ایسا انگلش چرچ کو کیتھولک چرچ سے الگ کرنے کے لیے کیا گیا تھا کیوں کہ وہ کیتھرین آف ایراگون سے ازدواجی رشتہ ختم کرنا چاہتا تھا، اس نے کسی بیٹے کو جنم نہیں دیا تھا جو بادشاہت کا جانشین ہوتا۔
پوپ نے مسلسل شادی کی منسوخی کو مسترد کیا لہٰذا ہینری ہشتم نے خود مختار چرچ آف انگلینڈ بنایا، جس میں وہ سربراہ تھا اور ان تمام گرجوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا گیا جن کی وفاداریاں رُوم کی پاپایت کے ساتھ تھیں۔