بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ماہ فروری میں ترسیلات زر کتنی رہیں؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رواں سال فروری کے دوران پاکستان کو دو ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت کم اور گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) نے ترسیلات زر کی وصولی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جنوری دوہزار تیئس کے مقابلے میں فروری میں ترسیلات میں چاراعشاریہ نو فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں ترسیلات زر میں نو اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی، آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر ترسیلات زر کی مد میں اٹھارہ ارب ڈالرموصول ہوئے، جو پچھلے سال اسی مدت کی نسبت دس اعشاریہ آٹھ فیصد کم ہیں۔

رواں سال فروری میں سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے پینتالیس کروڑچھیالیس لاکھ ڈالر آئے، متحدہ عرب امارات سے بتیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر، برطانیہ سے اکتیس کروڑ سترلاکھ ڈالر اور امریکا سے اکیس کروڑ چورانوے لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں