بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد ترسیلات زر میں کمی آنے لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد ترسیلات زر میں کمی آنا شروع ہوگئی، مئی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف حکومت جانے سے ایک اور بڑا قومی نقصان سامنے آگیا ، ترسیلات زر میں کمی آنے لگی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مئی میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جو پچھلے سال مئی کے مقابلے میں چھے اعشاریہ نو فیصد کم ہیں۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ اپریل 2022 کے مقابلے میں پچیس اعشاریہ چار فیصد کمی آئی ہے اور مالی سال 2022 کے ابتدائی گیارہ ماہ میں ترسیلات زر چھے اعشاریہ تین فیصد اضافے کے ساتھ اٹھائیس اعشاریہ چارارب ڈالر رہیں۔

مئی میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے موصول ہوئیں، جو پانچ سو بیالس ملین ڈالرہیں جبکہ متحدہ عرب امارات سے چار سو پینتیس ملین ڈالر، برطانیہ سے تین سو چوون ملین ڈالر اور امریکا سے دو سو تینتیس ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں