کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق مئی 2023 کے دوران 2.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2023 کے دوران 2.1 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ رواں سال اپریل کے مقابلے مئی میں 4.4 فیصد ترسیلات زر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2022کے مقابلے ترسیلات زر میں 10.4 فیصد کی کمی اور جولائی تا مئی ترسیلات زر میں 12.8فیصد کی کمی ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2023 میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے 524 ملین ڈالر موصول ہوئے جبکہ یو اے ای سے 335.8،یو کے سے 306.5،امریکا سے257.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔