تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی کرکٹ کا ناقابلِ تلافی نقصان، نامور کھلاڑیوں کے استاد چل بسے

نئی دہلی: بھارت میں کرکٹ سے وابستہ اور سابق کوچ کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کے نامور کلب کے کوچ اور اہم رکن تارک سنہا کا شمار اُن کوچز میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی کھلاڑیوں کو تربیت دی۔ جن میں سے بھارتی ٹیم کے لیے کئی بڑے نام سامنے آئے، وہ سریندر کھنہ، منوج پربھارکر، اجے شرما، اشیش نہرا، شیکھر دھون اور ریشبھ پنٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 71 سالہ تارک سنہا کئی عرصے سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، بڑھتی عمر کے ساتھ اُن کی صحت مسلسل خراب ہورہی تھی۔

تارک سنہا کا شمار ان 5 کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہیں کھیلوں کے مشہور بھارتی ڈرون آچاریہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں ایک دور میں قومی ویمن نیشنل ٹیم کا کوچ بھی مقرر کیا گیا تھا مگر بیماری کی وجہ سے وہ زیادہ عرصے ذمہ داریاں انجام نہ دے سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی اسکواڈ میں شامل بلے باز ریشبھ پنٹ نے تارک سنہا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

علاوہ ازیں کئی معروف کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا۔ ریشبھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تارک سنہا کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میرے محسن، کوچ، بڑے ناقد اور عظیم مداح تھے، جنہوں نے اپنے بچوں کی طرح میرا خیال رکھا، ان کے انتقال سے میرا ناقابل تلافی نقصان ہوا‘۔ ریشبھ نے مزید لکھا کہ تارک سنہا دنیا سے ضرور رخصت ہوئے مگر وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -