منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

سڈنی ٹیسٹ، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر رینشا گر پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز محمد عامر کی خطرناک باؤنسر پر آسٹریلوی اوپنر میتھیو رینشا گر پڑے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی بلے باز رینشا، محمد عامر کی خطرناک باؤنسر کو کھیلنے کی غلطی کر بیٹھے، خوش قسمتی سے گیند رینشا کے ہیلمٹ پر لگی اور وہ کسی بڑی انجری سے محفوظ رہے لیکن وہ پچ پر ہی گر گئے۔ اُس وقت اوپننگ بلے باز 91 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد عامر نے اسپورٹس میں اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینشا کے پاس جاکر ان کی خیریت دریافت کی اور میچ تھوڑی دیر کے لیے رکا رہا۔

بعدازاں میتھیو تھامس رینشا نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، پہلے دن کھیل کے اختتام تک تھامس رینشا 167 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں انہوں نے 18 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنا رکھے ہیں، کم روشنی کے باعث میچ دو اوورز قبل ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک میچ کے دوران سر کے پچھلے حصے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014ء میں انتقال کرگئے تھے۔

یاد رہے کہ ماضی میں راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور فاسٹ باؤلر شعیب اختر بھی اپنی طوفانی گیندوں سے مایہ ناز بلے بازوں برائن لارا ، گیری کرسٹن اور سارو گنگولی کو زخمی کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں