اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

رینٹل پاور کیس، راجہ پرویز اشرف کے خلاف منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی مشکلات بڑھ گئی ہیں، سابق وزیر اعظم کے خلاف رینٹل پاور منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رینٹل پاور کیس کے مقدمے میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف منیجر وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں جبکہ نیب نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب نے احتساب عدالت میں رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ رانا امجد کو ملزموں کی فہرست سے نکال کر گواہوں میں فہرست میں شامل کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ہمارے ہاتھ صاف ہیں‘امید ہےعدالت سے انصاف ملے گا‘ راجہ پرویز اشرف

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ رانا امجد اس مقدمے کے ملزمان میں شامل تھے اور وعدہ معاف گوا بننے کے بعد اب وہ استغاثہ کے گواہ بن گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں