تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اسکول کھلنے سے کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا، ماہرین نے خبردار کردیا

لندن : ماہرین نے بورس جانسن کے اسکولوں میں تدریسی عمل بحال کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا نے جہاں انسانی جانوں کا نقصان کیا وہیں معیشت اور طلبہ کی تعلیم کا نقصان بھی کیا ہے، دنیا کی دوسری بڑی معیشت برطانیہ بھی کرونا وبا کے باعث معاشی بحران سے دوچار ہوئی ہے وہیں کئی ماہ تک تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث طلبہ کی تعلیم کا حرج بھی ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کیسز میں کمی کے باعث حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کرکے متعدد پابندیاں ختم کردی ہیں لیکن تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں جسے وزیراعظم بورس جانسن نے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

بورس جانسن کے فیصلے پر برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ وزیراعظم ان دعووں پر کان نہ دھریں کہ اسکول کے بچوں میں وائرس منتقلی کے امکانات کم ہیں، اسکول کھلے تو وائرس دوبارہ پھیلے گا۔

واضح رہے کہ 2020 کے پہلے تین ماہ کے دوران برطانیہ کی جی ڈی پی میں 20.4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

برطانیہ میں کرونا وائرس کی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 197 تک پہنچ گئی ہے جن میں 41 ہزار سے زائد متاثرین لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -