اشتہار

پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپریز نے کہا ہے کہ پاکستان سے مزید بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے نویں جائزہ کیلئے بات چیت مثبت انداز میں چل رہی ہے اور معاشی آؤٹ لک کے ازسرنو جائزے پرتبادلہ خیال ہوا ہے۔

ایسٹرپریز نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے بعد معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو بھی مختلف معاشی اعداد وشمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔

- Advertisement -

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط، اور خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے اہداف کا جائزہ اور ڈالرکے ایکس چینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کیلئے مختلف اہداف مکمل کرنا ہے، توانائی اصلاحات پر مذکورہ جائزہ کے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹرپریز کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب متاثرین کی ضروریات کا مکمل احساس ہے۔

مزید پڑھیں : قرض کیلئے پاکستان نے تمام اہداف پورے کرلئے ، آئی ایم ایف 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کیلئے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی، بیرونی ادائیگیوں کیلئے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں