تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

دوسری بار کرونا کا شکار ہونے والوں‌ کی زندگی خطرے میں

واشنگٹن: امریکی طبی محققین نے ڈیٹا کے جائزے کے بعد یہ اہم انکشاف کیا ہے کہ دوسری بار کرونا کے شکار ہونے والے افراد میں شدید بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں، ان میں مرنے کے امکانات بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔

جمعرات کو طبی جریدے نیچر میڈیسن میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے دوسری بار متاثر ہونے والے افراد میں شدید بیماریاں پیدا ہونے، اسپتال داخلے کی ضرورت کے ساتھ مرنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

روئٹرز‘ کے مطابق امریکی ماہرین کی جانب سے یکم مارچ 2020 سے یکم اپریل 2022 تک کرونا کا شکار ہونے والے 4 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، ان میں سے 40 ہزار سے زائد لوگ ایسے تھے جو دو سال کے عرصے کے دوران دو سے زائد بار کرونا کا شکار ہو چکے تھے۔

ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ ایک سے زائد بار کرونا کا شکار ہونے والے افراد میں ویکسینیشن کروانے کے باوجود شدید علامات اور بیماریاں پیدا ہوئیں، اور دوسری بار کرونا کا شکار ہونے والے افراد کے نہ صرف مرنے کے امکانات بڑھ گئے بلکہ ان کے کئی دن تک اسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہو گئے۔

ڈیٹا کے تجزیے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دوسری بار کرونا کا شکار ہونے والے افراد میں پھیپھڑوں، دل، جگر اور گردوں سمیت دیگر اعضا کے دائمی مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحقیقات سے یہ معلوم ہوا تھا کہ ویکسینیشن کے بعد دوبارہ کرونا کا شکار ہونے والے افراد میں علامات کم ہو جاتی ہیں اور ان کے اسپتال داخل ہونے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -