جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

48 سال بعد کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی لائنوں کی تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 48 سال بعد کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا آغاز کردیا گیا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سےپانی فراہم کرنیوالی لائن نمبر 5کی متبادل لائن کی تعمیرشروع کردی گئی۔

- Advertisement -

48 سال بعد کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی لائنوں کی تبدیلی کا اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کینجھر سے دھابیجی اور پھر شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، لائن پھٹنے کی وجہ سے 36 گھنٹے لگتے ہیں اور 10کروڑ گیلن پانی ضائع ہوتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 2.3ارب روپے کی لاگت سے نئی لائن ڈالی جارہی ہے، بریک ڈاؤن کے باعث جو مسائل ہوتے تھے وہ حل ہوجائےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں