تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

24 گھنٹے میں مزید 4400 کرونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد : کرونا کی تیسری لہر خوفناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے، چوبیس گھنٹے میں مہلک وبا کے مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کی لپیٹ میں ہے، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 102 کرونا مریض دم توڑ گئے جس کے بعد کرونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 26 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 41 ہزار 699 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4 ہزار 400 ٹیسٹ مثبت آئے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 64 ہزار 373 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 9.60 فیصد رہی۔

Comments

- Advertisement -