The news is by your side.

Advertisement

کراچی: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر ‌کو زیادتی سے پہلے بدترین تشدد کا نشانہ بنانے تصدیق

کراچی : شہر قائد میں ڈاکٹروں نے پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر  کو   جنسی زیادتی  سے  پہلے مزاحمت پر بدترین تشدد کا نشانہ بنانے تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیریئر کےعلاقے میں لیڈی ڈاکٹرسے مبینہ زیادتی کے معاملے پر ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی سے پہلے لیڈی ڈاکٹر پرہونے والے تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مزاحمت پرمتاثرہ لیڈی ڈاکٹر پر بدترین تشدد کیا گیا ، ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لیڈٰی ڈاکٹر کا بلڈ سیمپل بھی لے لیا گیا ہے۔

واقعہ گزرنے کے تقریباً 2 دن بعد پولیس کو بتایا گیا، پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کاعمل جاری ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے تھانہ فریئر کی حدود میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی تھی ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر حرکت میں آئی اور قبیح فعل میں ملوث جنسی درندے کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ملزم کے گھر میں پیش آیا، متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو طبی معائنہ کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم میڈیکل رپورٹ سامنےآنےپرصورتحال واضح ہوگی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں