منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ عثمان پنجاب بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی ، جس کے بعد عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔

انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں