منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں غربت پر جاری رپورٹ میں حیران کن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس ’پائیڈ‘ نے غربت پر رپورٹ جاری کر دی جس میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا۔

پائیڈ کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 سال کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح 38.6 سے بڑھ کر 39.5 فیصد تک پہنچے کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ غربت بلوچستان میں ہے جہاں 70 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں 48 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے، سندھ میں 45 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے جبکہ پنجاب میں 30 فیصد آباد غربت کا شکار ہے۔

پائیڈ نے بتایا کہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں غربت کی شرح زیادہ ریکارڈ کی گئی، دیہی علاقوں میں غربت کی شرح 51 فیصد تک ریکارڈ ہوئی، جبکہ شہری علاقوں میں شرح 17 فیصد تک ریکارڈ ہوئی۔

ریسرچ رپورٹ کے مطابق ملک میں 26.5 فیصد آبادی کا رہن سہن معیاری نہیں ہے، ملک میں 49.4 فیصد آبادی کو معیاری تعلیمی سہولتیں میسر نہیں ہیں، ملک میں 24.1 فیصد لوگ صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔

گزشتہ سال دسمبر میں ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ 20 برسوں سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ایک سال میں اس کی شرح 34.2 فیصد سے بڑھ کر 39.4 فیصد تک پہنچ گئی، کورونا، مہنگائی اور بے روزگاری نے پاکستان میں 9 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کو غربت کی حد کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا۔

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں مزید ایک کروڑ 25 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے تاہم اس نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ مالی سال غربت کی سطح 39.4 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف یعنی ایس ڈی جیز گولز کے حصول میں بھی پاکستان 128 واں نمبر ہے۔ صنعت کاروں کا کہنا تھا کہ صنعت تباہ حال ہے اسی لیے روزگار سکڑ رہے ہیں۔

ماہرین معاشیات کے مطابق پاکستان میں غربت کے خاتمے کیلیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈز ناکافی ہے، نوجوانوں کو روزگار، صحت عامہ سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے سے غربت میں تیزی سے کمی ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں